سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ
بھارت روس تیل خریداری روک دی، ٹرمپ کے الزامات اور بھارتی موقف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول انھوں نے سنا ہے کہ جرمانہ عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت نے روس سے پیٹرول کی خریداری بند کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات تو نہیں لیکن میں نے ایسا سنا ہے اور مجھے اندازہ ہے کہ بھارت یہی کریں گے۔ تاہم بھارتی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کے بیان سے آگاہ ہیں لیکن فوری طور پر روس سے تیل کی خریدری کو نہیں روک سکتے۔ ادھر نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بات کی تصدیق کم از کم دو بھارتی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
news headlines
Magazine News
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
ٹرمپ
عالمی خبر رساں ادارے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
صحافیوں سے گفتگو
ادھر نیو یارک ٹائمز
بھارتی حکام
پیٹرول کی خریداری بند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.