کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اہلکاروں کے لیے نیا یونیفارم کب آئے گا؟
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فورس کو سول کپڑوں میں کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ لیکن نوسربازی، فراڈ اور اختیارات سے تجاوز کی شکایات کے بعد وردی پہننے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام نے پنجاب حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ سی سی ڈی کے اہلکاروں کے لیے آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے رنگ کی پتلون پر مشتمل یونیفارم تیار کیا جائے۔ تاہم، حتمی رنگ اور ڈیزائن حکومت کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد صوبے بھر میں سی سی ڈی اہلکار باوردی ہوکر کارروائیاں کریں گے۔ جس سے ڈسپلن کو یقینی بنانے اور شفافیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
epaper
epaper today
Pakistan
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
پنجاب حکومت
سی سی ڈی ذرائع
یونیفارم متعارف
سی سی ڈی حکام
سی سی ڈی اہلکار
تجاوز کی شکایات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.