ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس
یوم آزادی پر چیف جسٹس کا پیغام، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ یوم آزادی پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کا 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ ، پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے، آئین بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ، آزادیوں کی حفاظت کرتا ہے، آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
India
latest news
news headlines
headlines
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
چیف جسٹس
جسٹس یحییٰ آفریدی
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفرید
آئین بنیادی حقوق
تبصرے
Please keep the discussion respectful.