ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں: آصفہ بھٹو زرداری
سیلاب کی صورت حال: آصفہ بھٹو زرداری نے امدادی کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا
پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو اس مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اس سخت وقت میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کو جتنا ممکن ہو سکے امداد فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا۔ ، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ، پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
city news
Pakistan
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Multan Urdu News
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
دریائے چناب
آصفہ بھٹو زرداری
دریائے راوی
پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری
اونچے درجے کا سیلاب
چناب اور ستلج بپھر گئے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.