مصر کے مغربی صحرا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر برآمد
مصر کے مغربی صحرا میں تیل و گیس ذخائر دریافت، یومیہ ہزاروں بیرل پیداوار
مصر کے مغربی صحرا میں نارتھ لوٹس ڈیپ ون کنویں کی ایکسپلوریشن سرگرمیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ جس سے یومیہ 1,835 بیرل خام تیل اور 70 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت پیٹرولیم و معدنی وسائل نے بتایا کہ اس نئے کنویں کے ذخائر کا تخمینہ 50 لاکھ بیرل آئل ایکویویلنٹ لگایا گیا ہے۔ یہ کنواں عجیبہ پٹرولیم کمپنی کے زیر انتظام ہے جو مصر کی جنرل پٹرولیم کارپوریشن اور اٹلی کی کمپنی اینی کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اسے پہلے ہی پروڈکشن میپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جدید ہوریزونٹل ڈرلنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے پہلی بار مغربی صحرا کے نارتھ روزا فیلڈ میں اہم کامیابی حاصل ہوئی،۔ اس کے نتیجے میں یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 550 بیرل آئل ایکویویلنٹ کی اضافی پیداوار ممکن ہوئی جو روایتی شرح پیداوار کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔ عجیبہ کمپنی کے چیئرمین ثروت الجندی نے بتایا کہ کمپنی کی 2024/2025 کی سرمایہ کاری 404 ملین ڈالر رہی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
قدرتی گیس
عرب میڈیا
مغربی صحرا
تیل و گیس کے نئے ذخائر برآمد
وزارت پیٹرولیم و معدنی وسائل
ذخائر کا تخمینہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.