کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا: عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت کی وضاحت: سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کی ہدایت
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے۔ ، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، اس حوالے سے یہ ان کی صحت کے تحفظ کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ، اس کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پہ استعمال نہ کیا جائے، مریم نواز ہر جگہ اس لئے خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کو بھی پتہ ہو ہمیں کوئی دیکھنے پوچھنے والا ہے۔ ، عوام کو معلوم ہے ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
Multan news
breaking news
نیوز Pakistan news
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
عظمیٰ بخاری
وزیراعلیٰ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
سیلاب متاثرین
صوبائی وزیر
پرائیویٹ افراد
سیاسی پوائنٹ سکورنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.