ملکی بقا و ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے: مریم نواز
قائداعظمؒ کے اصول اور ملکی بقا و ترقی | مریم نواز شریف کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظمؒ کا کردار صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے۔ ، قائد اعظمؒ کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی، قائد اعظمؒ کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظمؒ کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ، قائداعظمؒ کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
epaper
Pakistan news
Multan news
headlines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
مریم نواز
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
خراج عقیدت
، قائداعظمؒ
پاکستان کی تعمیر اور حفاظت
اصولوں پر عمل
پاکستان کی بقا
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح
تبصرے
Please keep the discussion respectful.