وفاقی حکومت کے ماحولیاتی، زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی
وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی پر بلاول بھٹو کا ردعمل
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان خوش آئند ہے۰ مگر سیلاب متاثرین کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف اور عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاحال سیلاب متاثرہ اضلاع کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف کا اعلان نہیں کر سکی۔ جبکہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرین کو فوری امداد دی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا عالمی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے نظام کے تحت اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے۔ آفات کے دوران دنیا بھر میں بین الاقوامی امداد کی اپیل معمول کی پریکٹس ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم
بلاول بھٹو
اقوام متحدہ
بی آئی ایس پی
بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی
زرعی ایمرجنسی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.