برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد فراہم کرے گا
برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امداد: 30 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان
برطانیہ، پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔ سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ، جس میں سیلاب اور مون سون کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے برطانیہ کے اس بروقت تعاون کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت اور علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
google news
ط
محمد اسحٰق ڈار
اعلیٰ سطح
سیلاب زدگان
ہائی کمشنر جین میریٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار
ہنگامی امداد فراہم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.