ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 992 ہوگئی
ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 992 ہوگئی
ملک بھر کے مختلف مقامات پر بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 992 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ایک ہزار 64 زخمی ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے،۔ ڈوب کر مرنے والے چاروں بچے ہیں ، تعلق بلوچستان کےعلاقے کوہلو سے ہے،۔ ملک میں 26 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 992 جبکہ ایک ہزار 64 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 504 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں، پنجاب 290 ، سندھ میں 80 افراد جاں بحق ہوئے،۔ گلگت بلتستان میں 41 ، آزاد کشمیر 38 ، بلوچستان30 اوراسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب کے دوران ملک بھر اب تک 1064 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں8 ہزار 441 مکانات متاثر، 2 ہزار 216 مکمل تباہ 6 ہزار 265 کو جزوی نقصان پہنچا، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 239 پل اور 674 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں،۔ بارشوں اور سیلاب میں ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 500 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوچکے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Hindi news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
این ڈی ایم اے
جاں بحق
بارشوں اور سیلاب
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
سڑکیں تباہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.