روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اسٹیٹ بینک: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کی تفصیل
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 10.912 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اگست میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 164 ملین ڈالر زرمبادلہ بھجوایا۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک مجموعی طور پر 1.859 ارب ڈالر پاکستان سے باہر بھجوائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 1.525 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 485 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 958 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی سرمایہ کاری کے ذریعے 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
.سمندر پار پاکستانیوں
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس
ترسیلات زر کا حجم
اکاؤنٹس
نیا پاکستان سرٹیفکیٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.