ملتان: سیلاب سے 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر، جلال پور میں ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی بند
ملتان میں سیلاب سے گیس پائپ لائن متاثر، جلال پور میں ٹریفک معطل
ملتان میں سیلاب کےباعث 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہوگئی۔ جبکہ دریائے چناب اور ستلج کے ریلوں سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی جلال پور پیر والا کے مقام پر بند ہے۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے مرمت کےکام میں مشکلات درپیش ہیں،۔ مزید نقصان سے بچانے کے لیے اطراف میں پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے۔ سی پی او کے مطابق موٹر وے مجموعی طور پر 5 جگہ سے متاثر ہوئی ہے،۔ ملتان میں سیلاب سے 36 انچ قطر کی گیس کی پائپ لائن بھی متاثر ہوگئی ۔ جس کے بعد متاثرہ پائپ لائن کو گیس منقطع کردی گئی، متوازی پائپ لائنوں سے سپلائی جاری ہے۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں واضح کمی آگئی، ۔ شجاع آباد کے بیشتر علاقوں سے پانی اتر گیا، جلال پور پیر والا شہر کو بچانے والے بند پر بھی پانی کی سطح میں کمی آئی ہے ۔ جبکہ بستی دوھوندو کے مقام پر بند میں ڈالے گئے شگاف کو پُر کرنے کا کام جاری ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
دریائے چناب
سی پی او
ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی بند
36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر،
دریائے چناب اور ستلج
سپلائی جاری
پانی کے بہاؤ میں واضح کمی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.