آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی شعبے میں نقصانات اور بجلی چوری روکنے کا پلان طلب کرلیا
پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی شعبے میں نقصانات اور بجلی چوری روکنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ اور آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا اِن فلو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اور بجلی چوری روکنے کا پلان اور کیپیسٹی چارجز میں کمی کی تجاویز مانگ لی ہیں۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ گردشی قرض کے خاتمے کے لیے بینکوں سے 1225 ارب روپے کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ قرض معاہدے سے صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں آئے گا۔ ، ادائیگیاں پہلے سے عائد 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے کی جائیں گی۔ ، اضافی بجلی صنعتی شعبے اور کرپٹو مائننگ میں استعمال کی جائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
آئی ایم ایف
گردشی قرض
اضافی بجلی
پاکستانی حکام
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ
کیپیسٹی چارجز میں کمی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.