ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں جنرل توسیع دینے سے انکار
30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں، ایف بی آر نے توسیع کی درخواست مسترد کر دی
ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں عمومی توسیع دینے سے انکار کر دیا۔ ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ درستگی اور ایمانداری کے ساتھ 30 ستمبر 2025 تک ریٹرن فائل کریں۔ ایف بی آر کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں دی جائے گی۔ شدید مجبوری کی صورت میں صرف 15 روز کی انفرادی توسیع ممکن ہوگی جس کی منظوری شرائط کے ساتھ دی جائے گی۔ ادارے نے ریٹرن فائلنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں۔ جو حالیہ سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور ریٹرن فائلنگ کے لیے پہلے ہی کافی وقت دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا کہ آئرس سسٹم کے سست ہونے کی افواہیں بھی غلط اور بے بنیاد ہیں۔ پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور درست طریقے سے چل رہا ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں لیٹ فائلر کا اسٹیٹس دیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
ٹیکس دہندگان
ایف بی آر 3
شدید مجبوری
ادارے
ریٹرن فائلنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.