لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنیرڈ کالج کا دورہ، طالبات کے ساتھ انٹریکٹو سیشن

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنیرڈ کالج کا دورہ، طالبات کے ساتھ انٹریکٹو سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے کردار، تعلقات عامہ، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر روشنی ڈالی۔کنیرڈ کالج کی فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی سیشن کو سراہا۔سیشن کے دوران کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔ تقریب کے اختتام پر طالبات نے شہداء اور غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.