قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی تیاری، مریم نواز کا خصوصی پیغام
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ ، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچاؤ ممکن ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا۔ ، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ، پنجاب میں بروقت اقدامات اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے سے متعددی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
بیٹھک نیوز
Essay women day
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
قدرتی آفات
میڈیکل کیمپ قائم
متعددی بیماریوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.