افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی، اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ
افغانستان میں القاعدہ اورفتنہ الخوارج کی موجودگی کےناقابلِ تردید شواہد منظرِعام پر آگئے
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرِ عام پر آگئے۔ اقوامِ متحدہ کی 46 رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ اورفتنہ الخوارج کی سرگرمیوں کےبارے میں تشویشناک تفصیلات شامل ہیں۔ ،رپورٹ سیکیورٹی کونسل کو 24 جولائی 2025 کو پیش کی گئی،رپورٹ کےصفحہ سولہ پر واضح طور پرکہاگیا ہےکہ افغانستان کے غیر رسمی حکام نےدہشت گرد گروہوں کو آزادانہ حرکت کی گنجائش دی ہوئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق القاعدہ کی موجودگی زیادہ تر عرب نژاد جنگجوؤں سےمتعلق ہے،یہ جنگجو وہی ہیں۔ جو ماضی میں طالبان کےساتھ ملکرلڑتےرہے ہیں،القاعدہ اور اس کے اتحادی افغانستان کے غزنی، ہلمند، قندھار، کنڑ، ارزگان اور زابل صوبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ افغانستان میں القاعدہ سےمنسلک متعدد تربیتی مراکز موجود ہیں۔ تین نئےتربیتی مراکز کی شناخت ہوئی ہے جہاں القاعدہ اورفتنہ الخوارج دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
طالبان
فتنہ الخوارج
دہشت گردوں
اقوام متحدہ
تشویشناک
سیکیورٹی کونسل
منظرِعام پر آگئے
فغانستان
غیر رسمی حکام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.