وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
پیپلز پارٹی اتحادی جماعت، تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے مکالمہ
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی،۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سمیت دیگر موجود تھے۔ اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ان سے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو رکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
news today
today news paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
latest news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
محمد شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف
مسلم لیگ ن
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
وزیراعظم ہاؤس
وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے مکالمہ
وزیر اعظم ہاؤس
سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف
تبصرے
Please keep the discussion respectful.