باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، خودکش حملہ ناکام
باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،میرعلی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی جبکہ میرعلی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا۔ دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑلی،۔ سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کاکوئی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں،۔ فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقےکی نگرانی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا،۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی ہو گئے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
سیکیورٹی فورسز
فتنہ الخوارج
شمالی وزیرستان
سیکیورٹی ذرائع
بارود سے بھری گاڑی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.