سیلاب سے پاکستانی معیشت کو دھچکا لگا، استحکام اور ترقی برقرار: وزیر خزانہ
سیلاب سے پاکستانی معیشت کو دھچکا لگا مگر استحکام برقرار رہے گا،وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستانی معیشت کو دھچکا لگا مگر استحکام برقرار رہے گا۔ بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے چاول اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی۔ ، پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی کوئی نظریاتی بحث نہیں ایک حقیقت ہے۔ ، سیلاب کے باوجود معاشی ترقی کی رفتار 3.5 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈالر، یورو اور سکوک مارکیٹس تک رسائی حاصل کی۔ ، اب ہم چینی مارکیٹ کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ ، پانڈا بانڈ سے قرض کے ذرائع میں تنوع لانے کا منصوبہ ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر، استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ، آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی تیسری قسط جلد متوقع ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
news bulletin
headlines
head lines
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Pakistan Today
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
آئی ایم ایف
سیلاب
وزیر خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وزیرخزانہ
بلوم برگ
فصلیں شدید متاثر
چاول اور کپاس
چینی مارکیٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.