دوحہ میں پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں: خواجہ سعد رفیق
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں: خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے پاک افغان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد واضح کرنے ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ ، افغانستان کو پاکستان سے اناج، اشیائے ضرورت اور دیگر لاتعداد سہولتوں کے بدلے ہمیں مسلح خوارج کی ایکسپورٹ ہر حال میں بند کرنا ہو گی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
افغانستان
پاکستان مسلم لیگ (ن)
رہنما خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق
پاک افغان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.