فیصل مسجد میں نامناسب لباس اور ویڈیوز پر پابندی کی درخواست، عدالت کا نوٹس
فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری مشرف زین کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہم اس حوالے سے کس کو ڈائریکشن دیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں، موسیقی اور رقص کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز سے مسجد کی حرمت اور وقار مجروح ہوتا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مسجد کے احاطے میں نیم عریاں لباس کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز مسجد کے تقدس کے خلاف ہیں۔ ، مسجد کی بے حرمتی آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ ، مسجد کے انچارج، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو تحریری شکایات بھجوائیں، کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
درخواست گزار
وکیل
درخواست پر نوٹس
فیصل مسجد
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز
مسجد کے احاطے
نیم عریاں لباس
غیر شائستہ ویڈیوز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.