افغانستان سے حملہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگا —خواجہ آصف کا بیان
افغانستان سے کسی بھی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکا کے کہنے پر افغانستان میں رجیم تبدیلی کی سازش کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا طالبان اور امریکا کے درمیان پہلے ہی خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ہمیں کیوں کسی حکومت کی تبدیلی کی ضرورت ہوگی؟ ہم 4 یا 5 دہائیوں سے افغانستان کے معاملات میں الجھے رہے ہیں ۔ اب ہم صرف ایک اچھے پڑوسی کی طرح امن سے رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں بھارت سمیت افغانستان کےکسی بھی ملک کےساتھ تعلقات پرکوئی اعتراض نہیں۔ ، جب تک ان کے اقدامات ہماری حدود سے تجاوز نہیں کرتے، یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ دوسری جانب رائٹرز کوانٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھ کہ افغانستان سے کسی بھی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائےگا۔ طالبان رجیم کو شدت پسندوں کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ سرحد پار سےدراندازی رکے گی تومعاہدہ برقرار رہے گا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع
عرب نیوز
طالبان رجیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.