روٹی کی قیمت پر مذاکرات ناکام، نانبائیوں کی ہڑتال کا خدشہ
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان روٹی کی قیمت کے تعین پرمذاکرات ناکام
اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان و روٹی کی قیمت کے تعین پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو آئندہ ہفتے تک نانبائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کروانے کی ہدایت کر دی ۔ نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کر دی گئی ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی سے یوچھا کیا آج آپ کی ہڑتال ہے ؟ وکیل نے جواب دیا اسلام آباد میں تو نہیں البتہ پنجاب میں آج ہڑتال ہے ۔ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کیا گیا تبھی ہڑتال کی کال دی گئی ۔ اسلام آباد انتظامیہ سے ملاقات میں ہم نے اپنے مطالبات رکھے تو انتظامیہ اٹھ کر چلی گئی۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
breaking news
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
اسلام آباد ہائی کورٹ
مذاکرات ناکام
نانبائی ایسوسی ایشن
جسٹس ارباب محمد طاہر
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.