وفاق اور کے پی تنازع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست سامنے آگئی
خیبر پختونخوا بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہا تو ہمیں دے دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے،۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں۔ مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
وزیر داخلہ محسن نقوی
وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ
آئی جی کے پی
خیبر پختونخوا بلٹ پروف گاڑیاں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.