وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی پیکج برائے صنعت و زراعت، بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم ہوگی
وزیراعظم کا صنعت و زراعت کے فروغ کےلیے بڑے معاشی پیکج کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کے فروغ کے لیے بڑا معاشی پیکیج دے دیا۔ "روشن معیشت بجلی پیکیج" کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین برس رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم سے اسلام آباد میں صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ ، اس موقع پر شہباز شریف نے ’’روشن معیشت بجلی پیکج‘‘ کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے فی یونٹ پر ملنے والی بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جا رہی ہے۔ نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک 3 سال اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر۔ انہوں نے وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
وزیر اعظم
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
گھریلو صارفین
اضافی بجلی
معیشت بجلی پیکیج
بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی
وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.