عالمی بینک کی رپورٹ: سیلاب کے اثرات کے باعث معاشی شرح نمو سست روی کا شکار
سیلاب کے اثرات کے باعث معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک
عالمی بینک نے جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں 3 فیصد توسیع ہوئی ہے۔ ، تاہم حالیہ سیلاب کے اثرات کے باعث اگلے مالی سال میں بھی شرحِ نمو کے اسی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کا عنوان ’ترقی اور روزگار کے راستے پر قائم رہنا‘ ہے۔ ، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال میں 3 فیصد بڑھی، جو پچھلے سال کی 2.6 فیصد کی شرح سے زیادہ ہے۔ توسیع کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عالمی بینک نے کہا کہ مالیاتی سختی اور موزوں مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور مشکل عالمی و مقامی حالات میں جاری کھاتے اور بنیادی مالی توازن کو بہتر بنانے میں مدد دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر اعتماد نے صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کی حمایت کی، اگرچہ زرعی شعبے کی کارکردگی کمزور رہی، جس کی ایک وجہ خراب موسمی حالات اور کیڑوں کی آفات تھیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
breaking news
headlines
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
مانیٹری پالیسی
عالمی بینک
ورلڈ بینک
زرعی شعبے
معاشی شرح نمو
سیلاب کے اثرات
مالیاتی سختی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.