عبدالعلیم خان اور ایرانی سفیر کی ملاقات: ایران سے تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

عبدالعلیم خان اور ایرانی سفیر کی ملاقات: ایران سے تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

ایران سے تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل میں درپیش رکاوٹیں دور کریں گے۔ ایران سے تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایرانی کمرشل قونصلر محسن شہبازی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ایرانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان اور ایران کے مابین محبت اور خیر سگالی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایران سے تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ تجارتی سامان کی ترسیل میں درپیش رکاوٹیں دور کریں گے۔ این ایل سی سے بھی اس ضمن مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.