امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔ ، اور یہ کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر مزید حملوں کی دھمکی کے باوجود ایران نے اپنے موقف میں کوئی نرمی نہیں دکھائی، اور کہا کہ تباہ شدہ عمارات اور فیکٹریوں کو دوبارہ تعمیر کر کے ہم اپنی قوت کو مزید مستحکم کریں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے جون میں کیے گئے فضائی حملے ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہم اپنی تباہ شدہ عمارات کو دوبارہ تعمیر کر کے پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بنیں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کی بحالی کی کوشش کرتا ہے تو وہ اس کے جوہری مقامات پر مزید حملے کرنے کا حکم دیں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
فضائی حملے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے
جوہری تنصیبات
صدر مسعود پزشکیان
حملوں کی دھمکی
ایران جوہری ہتھیار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.