ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، بابوسر، نانگا پربت اور بٹوگاہ کی چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ، 12 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔ادھر خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیر اور کالام کے پہاڑوں پربھی برفباری ہوئی۔ جبکہ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ، دن کے وقت بھی رات کا سماں رہا۔ایوبیہ، نتھیاگلی اور چھانگلہ گلی سمیت بالائی گلیات میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ دوسری جانب مظفرآباد سے وادی نیلم تک بارش اور برفباری سےموسم مزید سرد ہوگیا۔ ، انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
epaper today
Multan news
India
latest news
headlines
head lines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
خیبرپختونخوا
گلگت بلتستان
پی ڈی ایم اے
شہریوں
بالائی علاقوں
برفباری
ژالہ باری
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
سردی کی شدت میں مزید اضافہ
پہلی بارش
بالائی گلیات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.