امیر قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا
امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا
دوحہ: امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ جب کہ اس دوران صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اعلامیے کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ جب کہ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا ۔ جب کہ امیر قطرنےامید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کرکےچیلنجزپسِ پشت ڈال دیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
صدر مملکت آصف علی زرداری
بلاول بھٹو زرداری
خوش آئند
پاکستان اور سعودی
پاکستانی سفیر
امیر قطر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.