ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینول طریقے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔ ، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیئے گئے۔ ، مقصد مستقبل میں آن لائن ریٹرن فائل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کر دیا۔ ایف بی آر نے پاکستان بھر میں ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ آن لائن فائلنگ سسٹم میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس سال دوہزار چوبیس سے مینول ریٹرن فائلنگ کو ختم کر دیا ہے۔ تاہم ایف بی آر نے مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ ہونے میں درپیش دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
ایف بی آر
'حوصلہ افزائی'
فیڈرل بورڈ آف ریونیو
انکم ٹیکس
انکم ٹیکس گوشوارے جمع
ٹیکس دہندگان
ڈیجیٹلائزیشن
آن لائن فائلنگ سسٹم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.