وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان، 27 ویں آئینی ترمیم پر غور ہوگا
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور ہو گا، وفاقی کابینہ ترمیمی مسودے کی باضابطہ منظوری دے گی۔ وزیر قانون کی جانب سے شرکاء کو مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں کے مطالبات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔ پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے۔ 96 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے 26۔ ن لیگ کے 20۔ بی اے پی کے 4۔ ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3 سینیٹرز موجود ہیں۔ اے این پی اور 7 آزاد سینیٹرز بھی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
city news
Multan news
Hindi news
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف
ستائیسویں آئینی ترمیم
وزیر قانون وفاقی کابینہ
27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.