پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں7 دن کی توسیع
پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 15 نومبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے ، اسلحہ کی نمائش ، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال ، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر مکمل پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق شادی بیاہ کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران ، اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور خطبہ جمعہ کیلئے استعمال کیا جاسکےگا ۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
abc news
نوٹیفکیشن
محکمہ داخلہ پنجاب
عوامی مقامات
لاؤڈ اسپیکر
7 دن کی توسیع
سرکاری فرائض
تبصرے
Please keep the discussion respectful.