ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں بڑی کامیابی
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کےخلاف دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں گروہ کا مرکزی سرغنہ غلام محسود بھی شامل تھا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خفیہ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے "عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی جارحانہ مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
latest news
breaking news
news headlines
headlines
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان
یکیورٹی فورسز
ہلاک دہشتگردوں
15 دہشتگرد ہلاک
بھارتی حمایت یافتہآئی ایس پی آر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.