سہیل آفریدی: امن کی بحالی ترقی کی شرط، قبائلی عمائدین سے ملاقات
امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمائدین وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارا فخر ہیں، ان کا وزیر اعلیٰ بننا تمام قبائلی اضلاع کے لئے اعزاز ہے، ۔ ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے غیر متزلزل حمایت پر قبائلی عمائدین سے اظہار تشکر کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے۔ ، امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا گرینڈ امن جرگے کا کامیاب انعقاد کیا گیا،۔ جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کی طرف سے متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
breaking news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سیاسی جماعتوں
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ترقی
سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
عمائدین وفد
سٹیک ہولڈرز
گرینڈ امن جرگے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.