بنوں میں فورسز کا آپریشن: 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن (آئی بی او) میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیر کو یہ آپریشن اس اطلاع کی بنیاد پر انجام دیا کہ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خوارج علاقے میں موجود ہیں۔ فتنۃ الخوارج ایک اصطلاح ہے جو ریاست دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی،۔ تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
today news paper
newspaper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Magazine News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
خیبرپختونخوا
سیکیورٹی فورسز
دہشت گردوں
خیبر پختونخوا
آئی ایس پی آر
پاک فوج
22 دہشتگرد ہلاک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.