ملک میں سونے کی غیر رسمی تجارت کا انکشاف—کمیشن کی رپورٹ جاری

ملک میں سونے کی غیر رسمی تجارت کا انکشاف—کمیشن کی رپورٹ جاری

ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا

ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کےمطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ،بڑےشہروں کےڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کےریڈارپرآگئے،کراچی،لاہور،اسلام آباد میں بڑےڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنےکا عمل شروع ہوگیا،۔ پہلےمرحلےمیں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔ ذرائع ایف بی آر کےمطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ،پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ ذرائع ایف بی آر کےمطابق اگلے چند روزمیں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے۔ ،ایف بی آرمجموعی طور پر 2 ہزارنجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرےگا،نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.