مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک افغان کشیدگی میں اضافہ
مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک-افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہوگئی ہے، جب کابل کی جانب سے پاکستان پر مبینہ فضائی حملوں کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کابل کی جانب سے پاکستان پر افغانستان میں فضائی حملوں کے الزامات کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد نے اپنے صبر کی حد کھو دی ہے۔ منگل کو طالبان حکومت نے الزام لگایا کہ پاکستان نے خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے، لیکن پاکستان کے وزیر دفاع نے اس بات کی تردید کردی۔ خبر کے مطابق یہ حملے اسی دن ہوئے جب فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ تاہم، آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
headlines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
افغانستان
کشیدگی
ترجمان
فضائی حملوں
کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
کابل
سرحدی صورتحال
مبینہ فضائی حملوں
سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.