پاکستان میں سولر انقلاب: بجلی کے نظام میں سولر حصہ 20 فیصد کے قریب
پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب، بجلی کے نظام میں سولر 20 فیصد کے قریب پہنچ گیا
پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعددنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔ عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کے سولر انقلاب کی آگے بڑھنے کی حیران کن رفتارکو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا سفر 2026 تک بجلی کے مجموعی نظام میں 20 فیصد تک ہو جائے گا۔ ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگا واٹ صلاحیت کے سولر پینلز درآمد کیے۔ جوکہ برطانیہ کی گزشتہ 5 سال کی مجموعی تنصیبات سے بھی زیادہ ہے جب کہ یہ کینیڈا کی پوری تاریخ میں لگائے گئے سولر سسٹمز سے بھی بڑھ کر ہے۔ ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کا بتانا ہے کہ 2025 میں اب تک پاکستان 1.5 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کر چکا ہے۔ جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
عالمی تحقیقی ادارے
سولر انقلاب
بجلی کے نظام
ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ
سولر پینلز درآمد
حیران کن رفتار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.