بانی پی ٹی آئی کی صحت کی حقیقت: جیل حکام نے افواہیں مسترد کر دیں
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام
اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارتی میڈیا سے بانی کی صحت بارے گھناؤنی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ، حکومت اور وزارتِ داخلہ ان افواہوں کی فوری تردید کرے اور عمران خان کی فیملی سے ان کی فوری ملاقات کروائی جائے۔ پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سلامتی پر شفاف سرکاری بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ افواہیں پھیلانے والوں کی تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، قوم اپنے قائد سے متعلق کسی ابہام کو برداشت نہیں کرے گی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
city news
Pakistan news
Hindi news
breaking news
news headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی
جیل حکام
اڈیالہ جیل حکام
صحت کا مکمل خیال
ترجمان شیخ وقاص اکرم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.