دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار، اہم ہدایات جاری
دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار
دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری ہے۔ دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔متعلقہ حکام کو تمام شادیاں کونسل کے سرکاری شادی رجسٹر میں درج کرنے اور سالانہ شادی رجسٹریشن ریٹرن کے ساتھ تمام دستاویزات منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی رجسٹریشن ریکارڈ کو فوری طور پر آن لائن ایم آئی ایس سسٹم میں اپلوڈ کی جائے۔ غیرضروری تاخیر پر پابندی، شادی رجسٹریشن فائلز بروقت نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ویلیج سیکرٹریز کو چیئرمینز، کونسل ممبران اور نکاح خوانوں کو بریف کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
latest news
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
دوسری شادی
اجازت نامہ لازمی قرار
سابق ایف آر پشاور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
کم عمری کی شادی
بیوہ کی شادی
مجاز اتھارٹی
غیرضروری تاخیر
شادی رجسٹریشن
ویلیج سیکرٹریز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.