پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج وکلاء کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال پنجاب بار کونسل کی جانب سے وہاڑی میں مقامی وکیل کے مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف دیئے گئے احتجاجی اعلان کے بعد کی جا رہی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو ذبیح اللہ ناگرہ نے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ وکیل محمد ذیشان کو پولیس کی فائرنگ سے قتل کیا گیا، جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ ، بار کونسل کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ پنجاب بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی، احتجاجی لائحہ عمل جاری رہے گا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
پنجاب بار کونسل
عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
جزوی ہڑتال
ہڑتال پنجاب بار کونسل
احتجاجی اعلان
پولیس کے ہاتھوں قتل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.