فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کیلئے پیغام: پاکستان کا اگلا جواب مزید شدید ہوگا
بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے،فیلڈمارشل عاصم منیر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔ ، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔ تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی۔ ، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔ #baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Pakistan news
Hindi news
breaking news
news headlines
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
تقریب سے خطاب
سید عاصم منیر
تینوں مسلح افواج
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل
ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز
، ڈیفنس فورسز کا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.