پنجاب حکومت بسنت اجازت: فروری میں تہوار منانے کی مشروط اجازت
پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا ۔ جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔ تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper today
city news
Multan news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
پنجاب حکومت
گورنر پنجاب سلیم حیدر
دستخطوں
بسنت کا تہوار
بسنت منانے کی مشروط اجازت
پتنگوں اور ڈور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.