پولٹری ایسوسی ایشن پر کارٹیل بنانے کا الزام ثابت، جرمانہ عائد
پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لئے کارٹیل بنانے کا الزام ثابت
شوگر سیکٹر کے بعد پولٹری کے شعبے میں بھی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کارٹیل بنا کر قیمتیں بڑھانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ مسابقتی اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپیٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ پانچ کروڑ سے کم کر کے ڈھائی کروڑ کر دیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے بھی شوگر ملز مالکان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیب پر بڑا ڈاکہ ڈالا۔ کارٹیل بنانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ مسابقتی اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اپیل نمٹا دی۔ ٹریبونل نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پولٹری ایسوسی ایشن پر عائد 5 کروڑ روپے جرمانہ کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا۔ فیصلے کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
newspaper
epaper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
کارٹیل
پولٹری ایسوسی ایشن
شوگر سیکٹر
مسابقتی اپیلیٹ ٹریبونل
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان
جرمانہ پانچ کروڑ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.