کوہستان اسکینڈل میں پلی بارگین، ملزم نے 14 ارب روپے واپس کرنے کی درخواست دے دی
کوہستان اسکینڈل، ملزم نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دیدی
کوہستان مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا، ملزم اور اس کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور دیگر اثاثے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے۔ نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی جانب سے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو کو درخواست دے دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھ- ا جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر زاور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
today news paper
epaper today
Multan news
India
latest news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
پلی بارگین
نیب ذرائع
درخواست دیدی
کوہستان مالی اسکینڈل
بینکر ز
ہیڈ کلرک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.