غیر منظم سیٹلائٹس خودمختاری کو لاحق خطرات بن رہے ہیں، پاکستان
غیر منظم سیٹلائٹس عسکریت پسندی اور خودمختاری کو لاحق خطرات جیسے مسائل کو جنم دے رہے ہیں،پاکستان
پاکستان نے خلا بالخصوص لو ارتھ آربٹ (ایل ای او)میں قانون کی حکمرانی اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے قانونی طور پر پابند بین الاقوامی معاہدوں پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر منظم ایل ای او سیٹلائٹس ڈیجیٹل عدم مساوات، غلط معلومات کے پھیلاؤ، عسکریت پسندی، خودمختاری کو لاحق خطرات اور خلائی ملبے جیسے سنگین مسائل کو جنم دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر گل قیصر سرورانی نے سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ای او میں تجارتی سرگرمیوں کے غیر منظم پھیلاؤ کے باعث آربیٹل سلاٹس، سپیکٹرم، سپیس سچویشنل اویئرنیس صلاحیتوں اور معاشی فوائد محدود ممالک اور اداروں تک مرتکز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اصلاحی اقدامات کے بغیر ترقی پذیر اور ابھرتے خلائی ممالک طویل المدتی طور پر حاشیے پر چلے جائیں گے۔ گل قیصر سرورانی نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ خلا بشمول لو ارتھ آربٹ تمام انسانیت کی مشترکہ میراث ہے اور اس پر کسی ملک یا ادارے کی اجارہ داری قابل قبول نہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
پاکستان
سلامتی کونسل
سیٹلائٹس ڈیجیٹل عدم مساوات
باعث آربیٹل سلاٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.