محکمہ داخلہ پنجاب کی پتنگ بازی کی ممانعت پر عملدرآمد کی ہدایات جاری
محکمہ داخلہ پنجاب کی پتنگ بازی کی ممانعت پر عملدرآمد کی ہدایت
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، ۔ مراسلہ صوبائی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے صوبہ کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبے بھر میں ’کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025‘ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ بسنت کی اجازت دی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ بازی یا پتنگ بنانے کی مکمل ممانعت ہے۔ ، غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور گزشتہ برسوں میں اس کی وجہ سے کئی راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے تمام اضلاع کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عملدرآمد کی مکمل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں۔ ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بسنت کے دوران بھی قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ طریقے سے اس تہوار کو منائیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
breaking news
news bulletin
head lines
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
محکمہ داخلہ پنجاب
محکمہ داخلہ
صوبائی کابینہ
ترجمان
حکام
عملدرآمد کی ہدایت
تمام اضلاع
غیر قانونی پتنگ بازی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.