گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں مسائل پر وزیر پیٹرولیم کا سخت نوٹس
گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں مسائل پر وزیر پیٹرولیم کا سخت نوٹس
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےسردیوں کےدوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کمپنیوں کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وفاقی وزیر نےسوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو واضح ہدایات دیتےہوئےکہا کہ گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیرپیٹرولیم نےسوئی کمپنیوں کوگیس کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجےگیس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ،سوئی ناردرن کے مطابق 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔ جبکہ شیوا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔سوئی سدرن حکام کا کہنا ہےکہ دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم صنعت کو گیس بندش ایک دن سے بڑھا کر دو دن کرنے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
epaper
epaper today
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
گھریلو صارفین
علی پرویز ملک
سخت نوٹس
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک
وزیرپیٹرولیم
سوئی کمپنیوں
گیس کی طلب و رسد
گیس بندش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.